اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔معلوم ہوا ہے کہ درآمدی چینی 110روپیفی کلو میں پڑیگی جب کہ مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کیسرپلس ذخائر موجود ہیں آٹاچینی گھی سیمتعلق کوئی پریشانی نہیں عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر ہو گیا ہے گزشتہ درآمدی بل 9 ارب ڈالر کا تھا۔