اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر کی اپنے والد سے محبت کی زبردست کہانی

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے والدشی چونگ شون کے درمیان محبت کی ایک زبردست کہانی ہے۔ شی جن پھنگ کے دفتر میں اْن کے اپنے خاندان کے ہمراہ مختلف ادوار میں لی گئی کئی تصاویر موجود ہیں۔ ایک تصویر میں شی جن پھنگ اپنے بوڑھے والد کو

اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سیر کے لیے لے کر جا رہے ہیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ کی زندگی، کام اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ میں ان کے والد شی چونگ شون کی تربیت کی گہری جھلک ملتی ہے ، جس کا ثبوت شی جن پھنگ کے اپنے والد کو لکھے گئے خط سے ملتا ہے۔ یہ 15 اکتوبر 2001 کو شی چونگ شون کی 88ویں سالگرہ تھی۔ اْس وقت شی جن پھنگ صوبہ فوجیان کے گورنر تھے اور اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے والد کی سالگرہ کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ اپنے خط میں انہوں نے والد کی درازی عمر کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کرتے ہوئے اْن کے لیے اپنی دیرپا محبت کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے والد کی جانب سے وراثت میں ملے متعدد اوصاف کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ آپ نے اپنی عظیم محبت کے جذبے سے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ آپ نے خاموشی سے کام کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی چینی عوام کی بہبود کے لیے وقف کر دی اور مجھے بھی عوام کی خدمت کرنے کی تحریک دی ہے۔ شی جن پھنگ نے اپنے خط میں والد صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شی چونگ شون ایک “عوامی لیڈر ہے جو عوام سے نکلا ہے۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ ایک کسان کا بیٹا ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ خود کو محنت کش طبقے کا رکن سمجھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…