اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دوران پرواز مسافر طیارے کو آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہے ۔ بھارتی ائیر پورٹ پٹنہ کے حکام نے کہا ہے کہ اسپائس جیٹ ائیر لائنز کے ایک طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑ ک گئی جس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ پٹنہ ائیر پورٹ پر کی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپائس جیٹ کی پرواز نے پٹنہ ہوائی اڈے سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی، جس پر اسے واپس ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔مسافر طیارے میں 185 لوگ سوار تھے، واقعہ پیش آنے پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے ۔