پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا، مولانا فضل الرحمان

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا، مولانا فضل الرحمان

جیکب آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا

عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر اور پی ڈی ایم

جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد اور جے یو آئی کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرجے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،

صوبائی نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی، علامہ ناصر محمود سومرو، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبداللہ مہر، مولانا محمد رمضان فلپوٹو وہ دیگر بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مستقبل جے یو آئی کا ہے ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم بندوق والے نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے آپ کو ہر سطح پر منوایا ہے

انشاء اللہ ملک جلد مسائل سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے وفاقی وزیر نے حج پیکیج میں عوام کو بڑا رلیف دیا ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…