کراچی(آن لائن) ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب چور گھی بھی چرانے لگے۔تفصیل کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور شہری نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قائم پرچون کی دکان کے باہر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیاں چوری کرلیں جس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص اشیا خوردونوش کی دکان کے باہر فٹ پاتھ پر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیوں کے قریب آکر رکتا ہے اور پلک جھپکتے ہی گھی کی 2 بالٹیاں اٹھا کر لے جاتا ہے جس کے بعد پھر سے وہی شخص دوبارہ واپس ٰآکر دو بالٹیاں مزید چرا لیتا ہے۔