اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں بلدیاتی الیکشن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ میں بلدیاتی الیکشن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔انگلش اخبار پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے درمیان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شکار پور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جے یو آئی ف، جو مرکز میں مخلوط حکومت کا حصہ ہے، نے کے پی کے میں اپنی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سندھ میں26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی مقامی قیادت نے شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کی یونین کونسلوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔جے یو آئی (ف) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پارٹی 18 جون کو سکھر میں جلسہ کرے گی جس سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے کل 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، اور لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 26 جون 2022 کو ہوگی،

حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جی ڈی اے رہنما صدرالدین شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں جی ڈی اے رکن سندھ اسمبلی نند کمار گوکلانی،پی ٹی آئی رہنما علی جونیجو ودیگر موجود تھے۔ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی

جبکہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے متعلق دونوں رہنماؤں کی جانب سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق عمران اسماعیل نے کہا کہ جی ڈی اے نے مشکل وقت میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا،

اب ہم سندھ میں پی پی کا جی ڈی اے کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔صد الدین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

اور سندھ کے لوگ موجودہ حکمرانوں سے شدید مایوس ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اور صد الدین شاہ نے مستقبل میں بھی مشترکہ سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…