اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ایف آئی اے نے مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پشاور نے مسلم لیگ ن کی
نائب صدر مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکن فیاض الدین کو گرفتار کر لیا۔نخاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والے تحریک انصاف سوشل میڈیا کے رکن فیاض خلیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما کی غیراخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے پر تحریک انصاف سوشل میڈیا کے رکن فیاض خلیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کردیا، جب کہ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔دوسری جانب ملزم فیاض خلیل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کارکن فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، ان کی رہائی کے لئے وکلاء سے مشاورت کی جارہی ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا