اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نےپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چودھری محمد سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس پہنچے ہیں ان کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چودھری محمد سرور آئندہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے ۔