ملتان(این این آئی)سی پی او خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملتان میں شہباز شریف ہسپتال میں دھماکا سلنڈر کا نہیں تھا۔سی پی او خرم شہزاد کے مطابق لیبارٹری میں گیسز خارج ہوئیں اور کیمیکل کی وجہ سے دھماکا ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی گیسز کے اخراج اور کیمیکل دھماکے کی رپورٹ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کے شہباز شریف اسپتال میں دھماکے سے قریبی عمارتیں متاثر ہوئی تھیں اور علاقے کی بجلی بند ہوگئی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں لیب کے 2 ملازم جھلس گئے، جنہیں برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔