اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سیف کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں، حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی سابق اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ نے حالیہ انٹرویو کے دوران مداحوں کو اپنی ناکام ازدواجی زندگی میں پوشیدہ کئی باتوں سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف اور امریتا سنہ 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور دونوں نے سنہ 2004 میں راہیں جدا کرلی تھیں، اس دوران ان کے ہاں بیٹی سارا اور بیٹے ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ کے نواب کی پہلی شادی کے وقت 20 سال عمر تھی جبکہ امریتا 32 برس کی تھیں اسی وجہ سے سیف علی خان نے یہ شادی خفیہ کی تھی کیوں کہ خاندان کے افراد بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہیں دیتے۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ سیف سے شادی کے بعد آغاز میں ماں نہیں بننا چاہتی تھی تاکہ اس پر ذمے داری اور بوجھ نہ آئے، اس وقت خواہش تھی کہ میرا شوہر ایک اچھا اداکار بنے اور کیریئر پر توجہ دے۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم والدین بن گئے تو سیف کی توجہ کیریئر سے ہٹ گئی، فلم ساز کہنے لگے تھے کہ وہ غیر ذمے دار شخص ہے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ شادی کے بعد ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے اور مزاج کے میل نہ کھانے پر باہمی رضامندی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے۔ بعد ازاں اداکار نے کرینہ کپور سے شادی کی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…