ریاض (این این آئی)ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں۔فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ؐ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔اس بات کی تصدیق اسلام آباد میں موجود سعودی سفارت خانے نے بھی کر دی ہے۔