اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسجد نبویﷺ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ شیئر کر دیا ۔ عوامی جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز مسجد نبویٓ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ’ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو’ بھی شیئر کیا۔