مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گیا، اس موقع پر وفد کے ارکان نے مسجد نبویؐ کا رخ کیا، جہاں پر لوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور چور چور کے نعرے لگائے اس موقع پر غدار غدار کے نعرے بھی لگائے گئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب نمایاں ہیں اور لوگ ان کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔