پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

اہم ملک کے جنگی بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے۔۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رائل اومانی نیوی کے دو بحری جہاز پاکستان نیوی کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں ’ثمر الطیب ‘ کے لیے پیرکو یہاں پہنچے ۔ کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے اومانی جہازوں الشمیخ اور البشری کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ یہ مشترکہ بحری مشقیں جو ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہیں ، پاکستان اور اومانی بحری افواج کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ ہاربر فیز اس وقت جاری ہے جو دو طرفہ ملاقاتوں، جہازوں کے باہمی دوروں، مشقوں سے متعلق معاملات پر بات چیت اور ہار بر ٹریننگ سیریلز پر مشتمل ہے جن کا مقصد مشقوں کے سی فیز کی تیاری ہے۔
ان دو طرفہ مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کی مشترکہ بحری آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک مستحکم بحری ماحول کو یقینی بنایا جاسکے جو خطے کی اقتصادی ترقی اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان مشقوں سے دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل اور ٹیکٹیکل سطح پر باہمی ربط اور مفاہمت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔مشقیں 15 دسمبر تک جاری رہیں گی۔رائل اومانی نیوی کے ٹاسک گروپ کی آمد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ مراسم کی ایک کڑی ہے ،اس دورے سے دونوں بحری افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور باہمی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…