ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مضحکہ خیز ویڈیو میں سالیوں کی مختلف اقسام بتادیں ، ویڈیو وائرل

9  مئی‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مضحکہ خیز ویڈیو میں سالیوں کی مختلف اقسام بتادیں ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک مضحکہ خیز ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں اپنے بہنوئی اسد کے

ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اس ویڈیو کو عنوان دیا ایک سالی کا خنّاس۔اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے اپنے بہنوئی کے ہمراہ دلچسپ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سالیوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا ہے کہ سالیاں کیسی ہوتی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ سالیوں کی ایک قسم وہ ہے جو ہمیشہ اپنے بہنوئی کو کھانا کھلاتی رہتی ہیں اور پھر اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا اپنے بہنوئی اسد کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔سالیوں کی دوسری قسم رسمی برتائو رکھنے والی سالیوں کی ہوتی ہے جبکہ سالیوں کی تیسری قسم ایسی سالیوں کی ہوتی ہے جو بہنوئی کو ہمیشہ ورزش کرواتی رہتی ہیں اور ویڈیو میں ثانیہ کو زبردستی اپنے بہنوئی اسد کو ورک آئوٹ سیشن کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے اختتام پر بتایا گیا کہ آپ کے ساتھ ہمیشہ ہنسی مزاق کرتے رہنے والی سالیاں بھی ہوتی ہیں۔ ثانیہ مرزا اور اْن کے بہنوئی اسد کی اس مضحکہ خیز ویڈیو کو اب تک 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…