لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان بھارت کو کتنے کروڑ روپے جرمانہ کس مد میں ادا کرے گا؟بڑی خبر آگئی

19  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ کھیلنے سے متعلق کیس کا فیصلہ بھارت کے حق میں کر دیا ہے تاہم اب آئی سی سی نے اس تمام قانونی کارروائی کا خرچہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ پر ڈال دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بھارت نے ڈسپیوٹ کمیٹی میں مقدمہ جیتنے

کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف 15 کروڑ روپے جرمانہ دینے کا دعویٰ دائر کیا تھا اور آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد اب پاکستان کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے جس میں سے 9 کروڑ روپے بھارت کو ملیں گے جبکہ 6 کروڑ روپے آئی سی سی کو سماعت کی اخراجات میں ادا کرنا ہوں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹس ریزولوشن کمیٹی کے تحت بنائے گئے پینل اور سماعت پر ہونے والے اخراجات کی رقم پاکستان ادا کرے۔ آئی سی سی کے مطابق ڈسپیوٹ پینل نے تعین کیا ہے کہ پی سی بی بھارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں دائر کئے گئے دعوے کی رقم کا 60 فیصد بھارتی کرکٹ بورڈ کو دے جبکہ پینل کے اخراجات کی رقم بھی پی سی بی ہی ادا کرے۔ اس رقم میں ٹریبیونل میں شامل ممبران کی فیس اور اس معاملے پر ان کی جانب سے ہونے والے دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق بھارتی ٹیم نے پاکستان میں آکر سیریز کھیلنا تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور پاکستان کی جانب سے متعدد کوششوں کے باوجود ہٹ دھرمی سے پیچھے نہیں ہٹا تھا جس کے بعد پاکستان نے معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ثالثی کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے خلاف آنیوالا فیصلہ دراصل حق پر مبنی نہیں بلکہ بھارت نے ثالثی کمیٹی میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے فیصلہ اپنے حق میں کروایا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…