پاکستان کر کٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کر کٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کردیں

17  ستمبر‬‮  2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) عمران خان کے نئے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاکام مزید تیزہوگیا، پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد پی سی بی آسٹریلیا کوکراچی میں 2 ون ڈے میچز کھیلنے کی دعوت بھی دے گا، یہ مقابلے 19سے 31مارچ کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔ مارچ 2009میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر شدت پسندوں کی طرف سے حملے کے بعد

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگوایریا بن گیا تھا اور آسٹریلیا، انگلینڈ تو درکنار ایشیائی ٹیموں نے بھی پاکستان میں کھیلنے سے انکارکردیا تھا۔ نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل کے میچزکے ساتھ زمبابوے سمیت بعض انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان میں آئیں، ملک میں انٹرنیشنل بحالی کے لیے احسان مانی کی سربراہی پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میچ سمیت مجموعی طور پر8 میچز کی میزبانی کرے گا۔اب مزید معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو آئندہ برس مارچ میں شیڈول ون ڈے سیریزکے دومیچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کواپنی ٹیم پاکستان بھجوانے کی باضابطہ طور پردعوت دیں گے۔پی سی بی حکام کی جانب سے کرکٹ آسٹریلیا کو ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔یہ میچز 19 سے 31 مارچ کے درمیان کھیلے کراچی میں جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…