رویندر جدیجا پر ایک میچ کی پابندی ،جرمانہ بھی عائد کر دی گئی

7  اگست‬‮  2017

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی اسپنر رویندر جدیجا پر ایک میچ کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 سال کے عرصے میں بھارتی اسپنر رویندر جدیجا دوسری بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رویندر جدیجا جب سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اترے تھے تو ان کے خلاف 3 ڈی میرٹ پوائنٹس موجود تھے، جو ان پر اکتوبر 2016 میں اندور میں میچ کے دوران پچ پر بھاگنے کی وجہ سے عائد کیے گئے تھے۔کولمبو ٹیسٹ کی دوسری اننگزکے 58 ویں اوور میں رویندر جدیجا نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جان بوجھ کر بیٹسمین کی جانب خطرناک طریقے سے گیند پھینکی ،جس کی شکایت فیلڈ امپائرز روڈ ٹکر اور بروس آکسنفورڈ نے میچ ریفری کو کی ۔آئی سی سی کے مطابق یہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2.8 کی خلاف ورزی ہے۔اس حرکت پر آئی سی سی نے رویندر جدیجا پر مزید 3 ڈی میرٹ پوائنٹس جرمانہ کیا اور انہیں ایک میچ کیلئے معطل کردیا جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…