فکسنگ سکینڈل،یوسف تو پاکستان ٹیم کے بہت سے کھلاڑیوں کا دوست ہے،ناصر جمشید نے حیرت انگیزاعلان کردیا

27  مئی‬‮  2017

ایجبسٹن (آئی این پی)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کا معاملہ بجائے سلجھنے کے الجھتا جارہا ہے۔ پہلے خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ پر اعتراض اٹھا یا، اب معطل کرکٹر ناصر جمشید نے بھی پی سی بی ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ناصر جمشید نے کہا کہ پی سی بی کا ٹریبونل ان کے اپنے ہی لوگوں پر مشتمل ہے وہ کیسے پی سی بی کے خلاف کوئی فیصلہ سنا سکتے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پاکستان کی عدالتوں میں ہونی چاہیے جہاں کھلاڑیوں اور پی سی بی کے وکیل پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کی تحقیقات سے چھپ رہے ہیں نا بھاگ رہے ہیں ہر الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ میرا پاسپورٹ نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس ہے پہلے وہ تحقیقات مکمل کرلے پھر جہاں بلائیں گے جاؤں گا۔اگر پی سی بی انہیں اسکائپ پر لینا چاہیں تو وہ دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات پر اعتماد ہے لیکن پی سی بی کا ٹریبونل اپنے قوانین کے مطابق تحقیقات کررہا ہے۔ناصر جمشید نے کہا کہ یوسف مجھ سمیت پاکستان ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کا دوست ہے انہیں نہیں معلوم کہ یوسف بکی بھی ہے یا نہیں۔ بیشتر کھلاڑی اس سے ملتے رہے کھانا کھاتے رہے کس سے کیا بات ہوئی معلوم نہیں یوسف کوئی نیا دوست نہیں بلکہ سب کا پرانا ساتھی ہے۔ناصر جمشید نے کہا کہ انہیں ابھی تک تو کسی ڈیل کی پیشکش نہیں ہوئی اگر ہوئی تو انکار کردوں گا کیونکہ وہ بے قصور ہیں تو ڈیل کیوں کروں جو داغ لگا اس کو صاف کروں گا۔ناصر جمشید نے کہا کہ معطلی سے انہیں نقصان ہورہا ہے پی سی بی تحقیقات جلد مکمل کرے تاکہ ملک بدنامی سے بچ سکے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…