افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ سیریز،شہریارخان نے حیرت انگیز اعلان کردیا

27  مئی‬‮  2017

لاہور ( آئی این پی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان میں علاقائی میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان اور افغان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ،آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں،

سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ ہفتہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا پاکستان اور افغانستان میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔شہریار خان نے کہا پاکستان اور افغانستان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کریں گے۔پی ایس ایل میں بہت سے افغان کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ کھیلا۔ہمسایہ ملک کے ساتھ جونیئر کرکٹ بھی کھیلنا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغان چیئرمین نے کہا پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔کرکٹ میں افغانستان کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی تعلقات کے استحکام کے لیے کھیل کے میدان کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاکستان اور افغانسات دوستانہ ٹی 20میچز کھیلیں گے۔پہلا ٹی 20افغانستان جبکہ دوسرا پاکستان میں کھیلا جائے گا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…