سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،شرجیل،عرفان،شاہزیب،خالدکے بعد مزید8کرکٹربھی پھنس گئے،چیمپیئنزٹرافی قومی سکواڈ کے3کھلاڑی بھی شامل

9  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد نواز کو پی سی بی نے محمد عرفان کے بیان کی روشنی میں طلب کیا ، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات سے آٹھ مزید کرکٹرز ریڈار میں آگئے ہیں،سکینڈل میں جن کھلاڑیوں کے نام آرہے ہیں ان میں متوقع کرکٹرز میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ 3کرکٹر شامل ہیں۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نئے کردار کی انٹری ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق محمدعرفان نے محمدنوازکی بکی سے ملاقات کے بارے میں بتایا جس بکی نے محمد عرفان کو آفر کی،محمد نواز پر اس ہی بکی سے ملاقات کا الزام ہے۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے محمد نواز جمعرات کو پیش ہوں گے۔الزامات کا مناسب جواب نہ دینے پر ان کو معطل کیا جاسکتا ہے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے محمد نواز جمعرات کو پیش ہوں گے۔الزامات کا مناسب جواب نہ دینے پر ان کو معطل کیا جاسکتا ہے جبکہ محمد عرفان کے بیان کی روشنی میں مزید ایک کرکٹر کی طلبی کا امکان ہے۔پی سی بی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مزید کرکٹرز کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات آٹھ مزید کرکٹرز ریڈار میں آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں جن کھلاڑیوں کے نام آرہے ہیں ان میں متوقع کرکٹرز میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ 3کرکٹر شامل ہیں۔ذرائع کیمطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔تمام کرکٹرز پر فکسنگ آفر رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔سابق کرکٹرز اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات پر سوالات اٹھانے لگے ہیں۔اگرمحمد نواز کو آسٹریلیا میں آفر ہوئی تو پی ایس ایل اور انٹرنیشنل ٹور کیسے کرلیا؟ذوالفقار بابر کے خلاف خاموشی کیوں اختیار کرلی گئی؟پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کیمطابق اگر مشکوک افراد رابطہ کریں تو بغیر تاخیر کے کھلاڑیوں کو آفیشلز کو آگاہ کرنا لازم ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…