ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ یونس خان یا سرفراز احمد؟ اعلان کردیاگیا

14  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ناصر جمشید نے لندن میں پی سی بی کو چکمہ دیا اور ہمارے نمائندے سے نہیں ملے،مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ خالد لطیف کے خلاف پی سی بی کے پاس ثبوت موجود ہیں، فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے ٹربیونل کا جو بھی

فیصلہ آئے گا، میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے معاملہ پر اپنے وکیل سے بات کروں گا۔ سرفراز کو ابھی ٹیسٹ کپتان نہیں بنایا گیا مگر لگتا ہے کہ انہیں ہی کپتان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کی بہت قدر ہے جبکہ کپتان بننا اور بات ہے۔مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید نے چکما دیا اور سامنے نہیں آئے اور ان سے بات کرنے کے لیے نمائندے انگلینڈ گئے تھے۔شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں ہماری ٹیسٹ ٹیم مضبوط ہے۔ ہمیں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ جبکہ ادھرایک ویڈیو پیغام میں ناصر جمشید نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انھوں نے گھر تبدیل کیا اور نہ ہی وہ کسی سے چھپ رہے ہیں .ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ان کے حوالے سے چھپنے والی عدم تعاون کی خبریں بے بنیاد ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ  سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ساتھ ہی انھوں نے پی سی بی سے درخواست کی کہ پہلے برطانیہ میں ہونے والی این سی اے کی تحقیقات کو مکمل ہونے دیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2017 میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…