گردشی قرض کے خاتمے کے لیے ایل این جی کا گھریلو استعمال روکنے کی تجویز

26  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی)انرجی پلاننگ اینڈ ریسورس سینٹر نے تجویز دی ہے کہ گردشی قرض کے خاتمے کے لیے ایل این جی کا گھریلو استعمال روکا جائے۔انرجی پلاننگ اینڈ ریسورس سینٹر کی رپورٹ میں ایل این جی کے کمرشل استعمال کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر بڑا استعمال گیس کے شعبے میں گردشی قرض کی بڑی وجہ قرار دیدیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیرف کا فرق کم کرنے سے ہی گیس کے شعبے کا 577 ارب کا گردشی قرض ختم ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیس ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔ قلت پر قابو پانے کے لیے اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کے علاوہ ایران گیس پائپ لائن تاپی کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پڑوسی ممالک سے گیس کی خریداری اور طویل المدتی ایل این جی معاہدے ناگزیر قراردیدئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گیس کے ذخائر میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوچکی ہے،

گیس کے مقامی ذخائر 4 ہزار ایم ایم سی سے گر کر 2 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ گیس کولنگ اور اسپیس ہیٹنگ میں استعمال ہورہی ہے، گرمیوں میں 698 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کھانے پکانے میں استعمال ہورہی ہے۔ سردیوں میں گیس قلت کی وجہ ہیٹرز اور گیزر سمیت پانی گرم کرنے کے لیے گیس کا استعمال ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں صرف پانی گرم کرنے کے لیے 31 ہزار ملین کیوبک فٹ گیس استعمال ہورہی ہے،24 ہزار ملین کیوبک فٹ گیس گیزر کھا جاتے ہیں، ان دونوں کاموں کے لیے بجلی استعمال کرنے کی صورت میں 58 کروڑ ڈالرز زرمبادلہ بچ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…