پہلے ہی کہا تھا متبادل ناموں کا اعلان کردیں،خواجہ آصف کا عمران کی مذاکراتی کمیٹی پر طنز

2  جون‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں شامل افراد کے پارٹی عہدے چھوڑنے پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے ہی کہاتھامتبادل ناموں کا اعلان کردیں۔

گزشتہ روز سابق وزیر دفاع،پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا کے سابق صدر پر ویز خٹک نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،اس وقت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے نام شامل تھے۔

پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد خواجہ آصف نے طنز کیا ہے اور اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 5دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔انہوں نے کہاکہ نوبت یہ آگئی ہے دو مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بنا، کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔

انہوں نے کہامذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے،اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاتھاکہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…