نجم سیٹھی نے جے شاہ کو بڑا مشورہ دیدیا

14  مئی‬‮  2023

لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جے شاہ نوجوان ہے اور وہ آئی سی سی کی سربراہی کا خواہشمند بھی ہے، انہیں مشورہ ہے کہ اگر لیڈر بننا ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ جے شاہ کو آئی سی سی کی قیادت کرنا ہے تو اے سی سی کو تقسیم ہونے سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے تاہم صورتحال کا منطقی حل پیش کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مثبت تجویز پیش کردی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم آسانی سے کہہ سکتے تھے کہ آپ نہیں آرہے تو ہم بھی نہیں جائیں گے، ہم نے کرکٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل میں تجویز پیش کی تو لوگوں نے اس کو بہتر سمجھا، مجھے صرف ایشیا کپ کی فکر نہیں، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی بھی فکر ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ ہے، ہماری حکومت بھی وہاں جانے سے منع کرسکتی ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کرکے وینیو شفٹ کرنے کو کہہ سکتا ہے، یوں انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے۔نجم سیٹھی نے کہاکہ جب تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کا دورہ نہیں کرسکتے، ہائبرڈ ماڈل بہتر حل ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں یہی تجویز قابل عمل ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے بھارت کے علاوہ کسی اور کو مسئلہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…