ویڈیو بنانے کے لیے بھوتوں کا روپ دھارے لوگوں کو دیکھ کر بچہ جاں بحق

14  مئی‬‮  2023

خرطوم (این این آئی )سوشل میڈیا پر تفریح فراہم کرنے کے چکر میں لبنان میں ایک اور موت کا واقعہ پیش آگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے جنگلی شہر ٹائر کے ایک قلعہ میں رہائش پذیر 7 سال کے بچے محمد حیدر استنبولی کی موت ہوگئی۔ شدید اعصابی جھٹکے کے نتیجے میں اس کے دل کے پٹھوں اچانک رک گئے تھے۔

نوجوان چچا نے واضح کیا کہ فرانزک ڈاکٹر کی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بچے کی موت شدید صدمے کے نتیجے میں ہوئی جس کا اسے سامنا تھا۔اہل خانہ، پڑوسیوں اور علاقے سے عینی شاہدین کے بیانات پر غور کریں تو چھوٹا بچہ معمول کے مطابق علاقے میں کھیل رہا تھا کہ اچانک نوجوانوں اور خواتین کا ایک گروپ اس کے سامنے آ گیا جو بظاہر ایک ویڈیو بنا رہے تھے جسے سوشل میڈیا پر دکھایا جانا تھا۔ تاہم یہ گروپ خوفناک انداز میں ویڈیو بنا رہا تھا۔نوجوانوں اور لڑکیوں کے گروپ کے افراد اچانک بچے کے سامنے نمودار ہوئے اور انہوں نے سر سے پاں تک کالے کپڑے پہن رکھے تھے۔ یہ خوفناک انداز میں لوہے کی تلواریں لہرا رہے تھے۔ یالا پکچرز کے مطابق سات سالہ بچے نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا وہ گھبرا گیا، اس پر اعصابی جھٹکے کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے اور خوف سے اس کے دل کے پٹھے براہ راست بند ہو گئے۔خیال رہے بچے کے والد حیدر استنبولی نے حکام کے پاس جا کر اپنے بیٹے کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف براہ راست شکایت درج کرا دی ہے۔ تاہم اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ کو پھیلا دیا ہے۔ لوگوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین سزاں کا مطالبہ کیا ہے۔نوجوانوں کے اس گروپ نے سکیورٹی سروسز کو مطلع کیے بغیر اور لائسنس اور فلم بندی کے اجازت نامے حاصل کیے بغیر فلم بندی شروع کی تھی جس کا نتیجہ ایک بچے کی موت کی صورت میں نکلا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…