کولڈ ڈرنک میں مکھی کا الزام ثابت نہ ہو سکا، شہری پر 20ہزار روپے کا جرمانہ

19  اپریل‬‮  2023

کراچی (این این آئی)کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کولڈ ڈرنک میں مکھی کا الزام ثابت نہ ہونے پر شہری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے درخواست گزار شہری نعیم خان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خزانے کو

نقصان پہنچانے پر درخواست گزار 15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے اور کولڈ ڈرنک کے پلانٹ منیجر کو بھی 5 ہزار روپے ادا کرے۔کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے غلط، جھوٹی اور بے بنیاد درخواست دائر کی، درخواست گزار شہری الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ گزشتہ رمضان 6 اپریل کو حلیم کی ایک دکان سے کولڈ ڈرنکس خریدیں، گھر جا کر اہلخانہ کے سامنے کولڈ ڈرنک نکالی تو ایک میں مکھی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ بوتل کھولے بغیر دکان دار کے پاس لے گیا مگر دکان دار نے میری ایک نہیں سنی، کمپنی سے کولڈ ڈرنک کی اصل رقم اور 10 لاکھ روپے جرمانہ دلوایا جائے۔کمپنی پلانٹ مینجر نے عدالت میں تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے درخواست کو بلیک میلنگ قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…