سعودی عرب میں اندوہناک واقعہ، 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

17  اپریل‬‮  2023

سعودی عرب میں اندوہناک واقعہ، 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ القصیم کی وادی ابو رمث میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق القصیم میں سول ڈیفنس کے عملے نے کارروائی کر کے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لیں۔ سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر بتایا کہ بچوں کے والدین کی گاڑی تیز رفتاری سے سیلاب سے گزر رہی تھی۔اس المناک واقعہ نے سعودیوں کو غمزدہ کردیا۔ سول ڈیفنس نے بارشوں کے موسم میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ طوفانی ندیوں میں بیٹھنے یا انہیں عبور کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔پانی کے تالابوں کے قریب مت جائیے۔ سفر کرتے ہوئے مرکزی راستوں کا انتخاب کریں۔ ندیوں کو عبور کرنے کی کوشش مت کریں۔ یقینی بنائیں کے پانی والیمقامات پر بچے نہ جائیں۔ پانی کے اطراف کے علاقوں میں کھیلنے سے گریز کیا جائے۔ بارش کے کھڑے پانے میں تیرنے اور نہانے کا خطرہ بھی مول مت لیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…