ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین کے سپرد کرنی چاہیے، عاقب جاوید

12  اپریل‬‮  2023

لاہو ر( این این آئی) لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے بھی بابر کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ

بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی ٹونٹی کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں، پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم لگاتار 2 بار ٹائٹل نہیں جیت سکی لیکن شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے کرکے دکھایا، میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی۔انہوں نے کہا کہ شاہین دلیر فیصلے کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، ان فیصلوں کی وجہ سے اسی وجہ سے وہ بعض اوقات تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…