میں نے رمیز راجہ کو عہدے سے نہیں ہٹوایا’ نجم سیٹھی معاملے پر کھل کر بول پڑے

11  اپریل‬‮  2023

لاہو ر( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے نہیں ہٹوایا بلکہ انہیں خود حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔ایک انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ جب حکومت تبدیل ہوئی تو میں

بیٹھا خاموشی سے دیکھتا رہا، میرا یہ خیال تھا کہ رمیز راجہ خود استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ یہ قابلِ عزت چیز تھی۔یہ صحیح چیز بھی تھی کیونکہ اس کے بغیر نظام چل نہیں سکتا تھا، جب انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو پھر میرے پاس دو آپشنز تھے کہ یا تو میں حکومت کو کہتا جیسے چھٹی کرائی جاتی ہے وہ کرائیں اور مجھے انسٹال کردیں کیونکہ یہ آئینی طور پر جائز ہے۔دوسرا یہ تھا کہ رمیز راجہ تھوڑے اور جھولے لے لیں، دیکھ لیں کہ کیا کرتے ہیں، حکومت تک رمیز راجہ کا موقف پہنچایا گیا تھا کہ میں کئی چیزیں کررہا ہوں، فلانی ٹیم آرہی ہے وغیرہ، اسی لیے میں چپ کرکے بیٹھ گیا کہ دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پھر وہی ہوا کہ ایک مرحلہ ایسا آیا کہ یہ ہی فیصلہ ہوا کہ اب جانے کا وقت آگیا ہے، رمیز راجہ خود چلے جاتے تو بہتر تھا، نہیں گئے تو فارغ کردیا گیا، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ خود ہی چلے جانا چاہیے۔دوران انٹرویو نجم سیٹھی نے کہا کہ میں نے عمران خان کی حکومت آتے ہی خود استعفیٰ دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…