کراچی میں جعلی کرنسی کیسے پھیل رہی ہے؟ گرفتار ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

26  مارچ‬‮  2023

کراچی(این این آئی)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے شہر قائد میں جعلی کرنسی کے کاروبار اور پھیلائو سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گزشتہ دنوں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش شہر قائد میں

جعلی کرنسی کے کاروبار اور اس کے پھیلائو سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ساتھ ہی اپنے گروپ کے دیگر اکیس ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں۔گرفتار ملزمان عمران اور شہید اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ کرچی میں جعلی نوٹ گردش میں ہیں اور ملزمان کا گروہ ڈالر، سعودی ریال، پاونڈز اور جعلی درہم کرنسی بھی بنا سکتا ہے۔ جعلی کرنسی بنانے کا کام پشاور سے چل رہا ہے۔ملزمان نے جعلی کرنسی بنانے والے فیض اللہ کا نام بھی اگل دیا ہے اور کہا ہے کہ ملیر، سرجانی، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، لیاری میں جعلی کرنسی فروخت کی گئی اور جعلی کرنسی نوٹوں کی خریدو فروخت سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کی جاتی رہی ہے۔ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ جعلی کرنسی نوٹ کی ترسیل کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جاتی رہی ہے۔ ملزمان ایک لاکھ مالیت کے جعلی نوٹ 35 ہزار میں فروخت کرتے رہے۔تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید 21 ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے ہیں۔ تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے تحقیقات تیز کر دی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…