پنجاب پولیس ملازمین کو بیٹی کی شادی کے موقع پر ملنے والی محکمانہ امداد میں اضافہ کردیاگیا

2  مارچ‬‮  2023

سرگودھا(این این آئی)پنجاب پولیس ملازمین کو بیٹی کی شادی کے موقع پر ملنے والی محکمانہ امداد میں اضافہ کردیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئی پولیس ویلفئیر پالیسی کے تحت ہونے والے اقدامات بارے فورس کے نام پیغام میں بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پولیس ملازمین کو بیٹی کی شادی پر ایک لاکھ روپے بطور تحفہ دئیے جائیں گے۔ایک سے زیادہ بیٹیوں کے والدکو ہر بیٹی کی شادی پریکساں ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس تحفے کے بدلے میں پولیس ملازمین کو قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کا فریضہ بھرپور فرض شناسی سے ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دوسروں کی بیٹیوں کی طرف بڑھنے والے ہاتھ اوراٹھنے والی آنکھ کو اسی طرح روکیں جیسے اپنی بیٹیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔آئی جی پنجاب کا پولیس ملازمین کو محکمہ کی جانب سے ملنے والے تدفین کے اخراجات کو بھی دوگنا کرنے کا اعلان کر دیا جس میں دوران سروس انتقال پر پولیس ملازم کے لواحقین کو 50ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازم پر لازم ہے کہ اپنے فرائض بھرپور ایمانداری، خلوص نیت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…