شیخ رشید کا ایسا مطالبہ جس نے صدر عارف علوی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا،ایوان صدر میں تھرتھلی مچ گئی

19  فروری‬‮  2023

لاہور (آئی این پی ) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئینی طور پر عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتے ہیں ، صدر مملکت کل الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور

عمران خان سے ملاقات کرنے آیا ہوں، یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اگر عمران خان چاہے گا تو 22تاریخ کو پہلی گرفتاری میں دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو بحران میں دھکیل کر عزت نہیں کمائی، صوبوں اور مرکز میں انتخابات اکٹھے ہوں گے ، ملکی سیاست کا فیصلہ 30اپریل تک ہوجائے گا، 30اپریل سے پہلے اس ملک میں کوئی بڑا حادثہ ہوگیا تو مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے، میں چوروں اور ڈاکوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا، یہ مجھے کراچی لے جانا چاہتے ہیں، میں ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں، جرات کریں اور بتائیں یہ آپ کی نہیں تو پھر کس کی حکومت ہے؟ ان کو 5روپے دینے کیلئے کوئی تیار نہیں، یہ زبردستی ترکی جاتے ہیں، آئی ایم ایف ان سے مطمئن نہیں ، ان کو پتہ ہے یہ چور ہیں، جہاں مرضی لے جا میں تمہاری سیاست کو نیست ونابود کردوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اداروں کا امیج بہتر چاہتا ہوں، آدھا سامان میں جیل چھوڑ آیا ہوں، سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے دو کمبل دیئے، میرے ساتھ جو 16دن ہوا ،میں معاف کرتا ہوں، پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…