پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا

1  فروری‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ کوٹلہ ارب علی خان سول ہسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا،تھانہ ککرالی

میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ چودھری وجاہت کی گرفتاری کیلئے مارا گیا ،چودھری وجاہت حسین کیخلاف گجرات کے تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے ،جھگڑے کے وقت چودھری وجاہت حسین کے بیٹے موسیٰ الٰہی بھی موجود تھے۔پولیس کاکہناہے کہ موسیٰ الٰہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،چودھری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی ،چودھری وجاہت کے گھر پرنہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئی۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہائوس پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پنجاب پولیس کی کئی گاڑیوں نے گجرات میں سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاڑی ہائوس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔اس حوالے سے چوہدری پروزی الٰہی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔اب اس حوالے سے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے رات گئے گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25گاڑیاں آئی تھیں۔مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کی 25گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ کیا بھارتی جاسوس جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…