سپیکر سبطین خان پنجاب اسمبلی کو اب بھی بچانے کیلئے تجویز سامنے لے آئے

14  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان پنجاب اسمبلی کو اب بھی بچانے کے لیے تجویز سامنے لے آئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر اپوزیشن عام انتخابات کی تاریخ پر ہم سے بات کرے تو اسمبلی اب بھی بچ سکتی ہے۔

سبطین خان نے کہا کہ اس صورت میں وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنے کی سمری واپس لے سکتے ہیں یا پھر گورنر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم الیکشن کی تاریخ دے رہے ہیں۔دوسری جانب سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پنجاب اسمبلی کی موجودہ صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک وہ وقت تھا کہ صرف ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے پر ہم یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت گئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ صرف ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے پر ہم یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ اور آج یہ حال ہے کہ طاقتور حلقوں کی قوت ملا کر بھی پنجاب ہار بیٹھے۔سابق سینیٹر نے کہا کہ اس میں سبق ہے اْن جماعتوں کیلئے جو اقتدار کے لالچ میں اپنا بیانیہ بدل لیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…