غیرضروری مقدمہ دائر کرنے پر کسٹمز پر 50 ہزار روپے جرمانہ

4  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے گاڑی حوالگی کے خلاف کسٹم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی مالک کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالتی حکم پر ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈی جی کسٹم سے استفسار کیا کہ کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں؟ آپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہے ہیں؟،3 عدالتوں نے حکم دیا گاڑی مالک کے حوالے کریں ،5 سال سے کسٹم نے شہری کی گاڑی پکڑ کر بند کر رکھی ہے ،5 سال سے ویئر ہاس میں کھڑی گاڑی خراب ہو گئی، کیا آپ مالک کا نقصان پورا کرینگے؟ ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ یہ گاڑی حوالگی کا بہت منفرد کیس ہے، ڈی جی کسٹم گاڑی حوالگی میں کیا منفرد ہے ؟ کلیکٹر لکھ رہا ہے کہ مالک نے سارے ٹیکس اور ڈیوٹیز ادا کی، 97 ماڈل کی اس گاڑی کی مالیت کیا ہو گی ؟ اس پر ڈی جی کسٹم نے کہا کہ قبضے میں لی گئی گاڑی کی مالیت 20 سے 25 لاکھ روپے ہو گی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ گاڑی کی مالیت سے زیادہ رقم اور وقت کیسز پر خرچ کر دیئے گئے ،نان کسٹم پیڈ گاڑی پاکستان میں نہ آئے، آپ بارڈر کو محفوظ کیوں نہیں بتاتے؟لوگ، سامان بلاروک ٹوک آ جا رہے ہوتے ہیں، کسٹم کے لوگ تفریح کر رہے ہوتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ نے پاکستان کسٹمز کی مقدمہ واپس لینے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے گاڑی حوالگی کیخلاف کسٹم کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسے غیرضروری مقدمہ دائر کرکے وقت ضائع کرنے پر پاکستان کسٹمز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…