چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد کیا رمیز راجہ کو کمنٹری کرنے سے بھی روکا جائے گا؟ نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا

26  دسمبر‬‮  2022

کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت جانے سے منع کیا تو نہیں جائیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ اچھا تھا، ہر وزیراعظم کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم بنائے، اس وقت بھی طاقتور حلقوں نے کہا تھا کہ آپ رکے رہیں۔

ان کا کہنا تھا میں نے اپنے بعد کے 2چیئرمین کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، دکھ ہوتا تھا جب اچھے لوگوں کو میری قربت کی وجہ سے ہٹایا گیا، میرے بارے میں غلط اعداد و شمار پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے، جب واپس لاہور جائوں گا تو اصل حقیقت کیا ہے جاری کروں گا،انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، آٹھ دس کروڑ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا گیا ہے، دنیا میں کہیں کہیں اسپانسرکے نام پر اسٹیڈیم ہے اس لیے اعتراض نہیں کرنا چاہیے،نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے پاس معاملات چلانے کے مکمل اختیارات ہیں، اصل ہدف 2014کے آئین کو بحال کرنا ہے، جب ڈپارٹمنٹس اور منتخب باڈی تیار ہو جائے گی تو مینجمنٹ کمیٹی ختم ہو جائے گی،مکی آرتھر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا مکی آرتھر کے ساتھ مل کر ٹیم بنائی تھی، ان کے دور میں ٹیم ٹاپ پر آئی تھی، آرتھر کے دور میں ٹیم میں بہت ڈسپلن تھا اور پلیئرز محنت کررہے تھے۔

بابر اعظم کو سب سے پہلے مکی آرتھر نے ہی سپورٹ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم نے مکی آرتھر سے رابطہ ضرور کیا ہے، مکی آرتھر سے رائے لی ہے کہ کون سے کوچز ہونے چاہئیں، 8، 10دن میں طے ہو گا کہ کوچنگ اسٹاف میں کون ہو گا،بھارت جا کر کھیلنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا پاک بھارت کرکٹ کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہی ہوتا ہے۔

بھارت جانے کے معاملہ پر حکومت نے کہا کہ نہ جا ئوتو نہیں جائیں گے، ایشیا کپ کے معاملہ پر اے سی سی میں دیکھیں گے کہ صورتحال کیا ہے، ہم نے ایسا فیصلہ کرنا ہے کہ خود بھی تنہا نہ رہیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کے میچز دیکھنے کوئی نہیں آتا، فینز خود کو شہر اور ریجن کے نام پر ٹیم سے جوڑتے ہیں، میری تجویز یہ ہوگی کہ ڈپارٹمنٹس ملک کر ریجن کی کرکٹ کو سپورٹ کریں،

ویمن لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ویمن لیگ کا آئیڈیا اچھا ہے، اس پر سنجیدگی سے کام کریں گے لیکن جونیئر لیگ کے بارے میں منفی رائے ہی ملی ہیں، جائزہ لیں گے کہ جونیئر لیگ کا کیا کرنا ہے،پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے حوالے سے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کوئٹہ میں کور کمانڈر اور حکومت نے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

حتمی فیصلہ وہاں کے زمینی حقائق دیکھ کر کریں گے،سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا رمیز راجا کی عزت کرتا ہوں، ان کو کمنٹری سے بالکل نہیں روکا جائے گا، ہم رمیز راجا کی کمنٹری کی مخالفت نہیں کریں گے،قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا اسٹار ہے، وہ ہمارے دلوں میں ہے، بابر کے بغیر ٹیم کا مزہ نہیں ہو گا، کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں پر چھوڑوں گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…