پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے نقصانات میں ریکارڈ اضافے کا انکشاف

1  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت ہوا بازی کی جانب سے پی آئی اے کے خسارے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کے نقصانات میں ہر سال کمی کے بجائے ریکارڈ اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگست 2018 تا دسمبر 2021

مجموعی نقصان بڑھ کر 16 کروڑ 67 لاکھ 40 ہزار 846 ہوگیا، اگست 2018 تا اکتوبر 2022 پی آئی اے کا 23 کروڑ 63 لاکھ47 ہزار 522 روپے نقصان ہوا۔دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ اور اتحادی حکومت کے 6 ماہ میں 6 کروڑ 96 لاکھ 676 روپے نقصان ہوا۔وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا کہ اگست سے دسمبر 2018 میں پی آئی اے کو 2 کروڑ 93 لاکھ 94 ہزار 934 روپے نقصان ہوا، سال 2019 میں پی آئی اے کو 5 کروڑ 26 لاکھ 1 ہزار 610 روپے کا نقصان ہوا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سال2020 میں 3 کروڑ 46 لاکھ 42 ہزار 811 روپے کا نقصان ہوا،2021 میں 5 کروڑ1 لاکھ 1ہزار 491 روپے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ایوی ایشن انڈسٹری کو سخت نقصان پہنچایا، غلام سرور خان کے جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنسز کے بارے میں احمقانہ اور جاہلانہ بیانات سے بہت نقصان ہوا۔  پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کے نقصانات میں ہر سال کمی کے بجائے ریکارڈ اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…