وزیر اعظم سے سینئر لیگی وزراء کی ملاقاتیں، آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت

19  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم ہاؤس میں ہفتہ کو بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف وزراء نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنی رائے بھی دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں

اور اس کے باوجودوہ اپنی مصروفیات سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انجام دے رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین فوجی تقرری کے حوالے سے سینئر وزراء نے ان سے مشاورت کی اور اتحادیوں کے ساتھ بھی رابطے کر کے ان کا ِان پْٹ بھی دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں آرمی چیف کا تقرری کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آرمی چیف کے لئے مجوزہ ناموں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار صدر عارف علوی کو پہلے ہی اعتماد میں لے چکے ہیں ،اعلیٰ سرکاری و عسکری حکام نے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتیں بھی کی تھیں اور ان ملاقاتوں کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے تمام امور کو اتفاق رائے سے طے کرنا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے اس اہم معاملے پر وسیع تر مشاورت ہو رہی ہے اور اسی مشاورت کی وجہ سے تاخیر بھی ہوئی لیکن عسکری اور حکومتی حکام آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر اتفاق رائے کے ساتھ فیصلہ کریں گے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکمران اتحاد میں افواہیں پھیلا رہے ہیں ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…