لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے 20ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

10  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی پلان ازسر نو تشکیل دیتے ہوئے 20ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے ،دونوں قافلوں کے کنٹینرز کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا بنایا گیا ہے جبکہ بلٹ پروف شیشے اور روسٹرم لگا دیئے گئے ،لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر

ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کر دی گئی ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر مجموعی طور پر 20 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا گیا ہے ،سکیورٹی ایس او پیز کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔جبکہ لانگ مارچ کے دونوں قافلوں کے کنٹینرز پر بلٹ پروف شیشے اور روسٹرم بھی لگائے گئے ہیں ۔لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے اور سی سی ٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو رہی ہے ، لانگ مارچ میں آنے والے شرکا کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو گی ، سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…