ارشد شریف قتل کیس پاکستان نے کینیا سے اہم معلومات طلب کرلیں

7  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس میں کینیا سے اہم معلومات طلب کرلیں ہیں۔پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کینیا پولیس کو لکھے گئے خط میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ، واقعہ کے وقت ٹریننگ کیمپ میں موجود انسٹرکٹرز، ٹرینرز کے نام، قومیت اور رابطے کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے وقار احمد ان کے اہلیہ اور خرم احمد کی کالز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے کینیا کو لکھے گئے خط میں فائرنگ میں ملوث پولیس افسران کے نام، ان کی کال ڈیٹا، ابتدائی بیانات بھی مانگے گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں فائرنگ کی جگہ کی ”جیو فینسنگ” رپورٹ اور عینی شاہدین کی کالز تفصیلات کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی تفتیشی ٹیم کینیا میں صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئی۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر شواہد کا جائزہ لیا، کینیا پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔کینیاحکومت کا نامزد کردہ فوجی آفیسر بھی ملاقاتوں میں موجود تھا۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کیلئے گئے پاکستانی حکام نے دونوں بھائیوں کی ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈمپ سمیت جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لیا۔شوٹنگ رینج ایموڈمپ کراچی کے رہنے والے دو بھائیوں وقاراحمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…