لال مسجد کے باہر کی روڈ کھولیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم

5  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آبپارہ میلوڈی روڈ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لال مسجد کے باہر روڈ

بھی بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقف اختیار کیا کہ مدرسے کے طلبا احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کر دیتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈپٹی کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے پھر کیا کیا ہے ؟ ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ہم مدرسے والوں سے مذاکرات کرتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تو پھر بھارت، افغانستان اور اسرائیل سے بھی مذاکرات کر لیں وہ معاملہ بھی حل ہو جائے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ جا کر لال مسجد کے باہر کی روڈ کھولیں۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے باہر تو کوئی راستہ بند نہیں آپ راولپنڈی سے ہیں اس لیے علم نہیں۔ اچھے وقتوں میں وہ راستہ اسی عدالت کے حکم پر کھل گیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پبلک اپنے نمائندوں کے پاس جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانون سب کے لیے ہو صرف چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زمینی حقائق یہی ہیں کہ ملک ابھی چند افراد کے مطابق ہی چل رہا ہے اور عدلیہ بحال ہو کر بھی وکلا کے ہاتھوں قید ہے۔ اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش سے متعلق حکم جاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…