عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ وزیراعظم نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری بھی دیدی

1  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم

محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے اور وہ اقدام یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے اس فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا ،منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جا ئے گی۔ وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کریں، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے (PreـBid) کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…