عمران خان صاحب! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں، ن لیگ کی شدید تنقید

19  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق پی پی پی اور (ن) لیگ کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں، کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟، نام بتائیں، عمران خان

دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، سوال پوچھیں تو عمران خان جواب نہیں دیتے،اگرتین دفعہ کا منتخب وزیراعظم عدالت میں پیش ہو سکتا ہے توعمران خان کیوں نہیں؟عمران خان صاحب! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، عمران خان نے 22 سال تک اسلامی ٹچ کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی، عمران خان کی ہر بات میں منافقت، جھوٹ، ڈرامے بازی، تماشہ کرنے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سیمینار میں کہا کہ انہیں ایجنسیاں بریفنگ دیتی تھیں، عمران خان کو کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں بھی ایجنسیوں نے گارنٹی دی تھی، چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں عمران خان کو کون سی ایجنسیوں نے گارنٹی دی تھی اور کیا کہا تھا، آپ وہ گارنٹی کیوں لے رہے تھے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ انہیں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں،کیا وہ رپورٹیں عمران خان خود منگواتے تھے، آپ کو کون سی ایجنسیاں رپورٹیں دیتی تھیں، ان کا نام بتائیں؟۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان صاحب! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر آپ میں ہمت، حوصلہ اور جرات ہے تو بتائیں کہ کون سی ایجنسی کا کون سا بندہ آپ کو رپورٹیں دیتا تھا، کون پی پی پی اور ن لیگ کے بارے میں رپورٹس بھیجتا اور بریفنگ دیتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کس نے آپ کو چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں گارنٹی دی تھی؟، کیا آپ کو فارن ایجنٹ اور

پاکستان تحریک انصاف کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر نہ کرنے کی گارنٹی دی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان سے سوال پوچھیں تو وہ جواب نہیں دیتے، انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں تو وہ کہتے ہیں کہ میں جواب نہیں دوں گا، میں ریکارڈ نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ان سے سوال کرے تو وہ کہتے ہیں میں جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کرائم ایجنسی آپ کے الزامات پر ثبوت

مانگے تو آپ کہتے ہیں کہ میں شہباز شریف کے خلاف ثبوت نہیں دوں گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ عمران خان سے ان کے لگائے گئے الزامات پر ثبوت مانگے تو وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس جواب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے، اپوزیشن، میڈیا، پارلیمنٹ ان سے سوال پوچھے تو وہ کہتے ہیں میں جواب نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ تین مرتبہ کے منتخب

وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر جواب دیتے رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ارشد ملک صاحب نے سب کچھ بتا دیا تھا، ان کو معلوم تھا کہ نواز شریف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف نے جواب دیا تھا، انہیں پتہ تھا کہ انہوں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، شہباز شریف کے خلاف عمران خان نے کوئی

ادارہ اور کوئی دوست ملک نہیں چھوڑا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ایف آئی اے، این سی اے میں جا کر جھوٹے ثبوت پیش کئے، عمران خان نے ڈیوڈ روز کو بلا کر جھوٹے ثبوت دیئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے تمام اداروں کو متنازعہ بنایا، جھوٹے الزامات کے باوجود نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آئے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات عائد کئے، عمران خان اداروں کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…