عمران خان میں ہمت تھی تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرتا، شازیہ مری

14  جولائی  2022

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا کیا چوری نہیں؟تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت تھی تو عدم اعتماد کی تحریک کا

سامنا کرتے، عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لایا گیا تھا وہ چور دروازے سے بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا عدم اعتماد آنے پر خوش ہوں پھر اسے روکنے کی لاکھ کوششیں کیں، عمران نیازی فارن فنڈنگ کے فیصلے کو روکنے کیلئے بھی الیکشن کمیشن پر دبا ڈال رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دس بار فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست دی، عمران خان کی خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن انہیں صادق و امین قرار دے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ غیر ممنوعہ اور مشکوک اکانٹس سے ہونی والی فنڈنگ ناقابل تردید حقیقت ہے، شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا چوری نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ سچ بتائیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کیا قیمت ملی تھی؟ کس کے ایجنڈے پر تم نے ملک کی معیشت تباہ کی؟ لندن میں مئیر کا الیکشن ہوتا ہے تو عمران پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کے خلاف مہم چلاتا ہے، بھارت میں الیکشن ہوا تو مودی کے جیتنے کی واضح خواہش کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں غریب مزید غریب جبکہ بشری اور گوگی امیر ترین بن گئے، عمران خان بشری اور گوگی کو بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…