صارفین کیلئے خوشخبری ،واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

3  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا دیا، نیا فیچر مزید بِیٹا صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کئی فیچرز پر کام

کر رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ اپنے صارفین کے لیے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کے دورانیے کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ باضابطہ طور پر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی جائے گی۔واٹس ایپ بِیٹا انفو WABetaInfo کے مطابق پہلے واٹس ایپ ک میسجز Delete for everyone فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہے۔ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو سے مزید معلوم ہوا ہے کہ واٹس ایپ اپنے Delete for everyone فیچر کی مزید بہتری کے لیے بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اہلیت رکھ سکیں گے۔صارفین نے اس اپ ڈیٹ کو سراہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…