اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

27  مئی‬‮  2022

ریاض (این این آئی )سعودی حکومت نے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے بتایاکہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونیکے خواہشمند تمام افراد کو سکیورٹی کنٹرول سینٹرز پر روکا جائیگا

اور جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں واپس کردیا جائیگا۔سعودی حکام کے مطابق دیگر شہروں سے آنے والے صرف ان افرادکو مکہ مکرمہ میں داخلیکی اجازت ہوگی جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہوگا جس سے ثابت ہوتا ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ سے جاری شدہ ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے یہ پابندی رواں سال ہونے والے حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔محکمہ امن عامہ نے تاکید کی کہ جو سعودی شہری یاغیر ملکی اس سال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ معروف طریقے کے مطابق اجازت نامہ حاصل کریں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…