ہونڈا نے مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

2  مئی‬‮  2022

کراچی (این این آئی)اپنی مدمقابل کمپنی انڈس موٹر کمپنی کی طرح ہونڈا اٹلس نے بھی پانچ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے،30 اپریل 2022 کو ڈیلرز کو لکھے گئے اپنے خط میں کمپنی نے کہا ہے کہ

ایکسچینج ریٹ میں مزید اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی اس اثر کو مارکیٹ پر منتقل کرنے پر مجبور ہے،کمپنی کے اعلان کے مطابق گاڑیوں کی نئی قیمتیں یکم مئی 2022 سے لاگو ہوں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ’30 اپریل 2022 تک مکمل بیک آرڈر’ سابقہ ریٹیل قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے،سب سے زیادہ اضافہ بی آر،وی سی وی ٹی گاڑی کی قیمت میں دیکھا گیا جس کی قیمت 40 لاکھ 79 ہزار روپے سے بڑھ کر 42 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔سٹی بیس ویریئنٹ ایم ٹی 1.2 ایل کی قیمت 31 لاکھ 29 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی، اس گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل اور سی وی ٹی 1.5 ایل گاڑیوں کی قیمتوں میں بالترتیب ایک لاکھ 40 ہزار روپے اور ایک 43 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے،دونوں اسپائر ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سوک جسے کمپنی نے اس سال فروری میں متعارف کرایا تھا، اس کی صارفین کو فراہمی کا وقت آئندہ سال فروری تھا، اس کی فراہمی کی مدت میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور دو اعلیٰ قسم کی گاڑیوں کی فراہمی اپریل 2023 میں ہوگی۔دوسری جانب سوک گاڑی کی تینوں قسموں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کا یکساں اضافہ دیکھا گیا،

سوک 1.5 ایم سی وی ٹی کی عارضی ترسیل کا وقت اگست 2022 دیا جارہا ہے، سوک 1.5 ایل اوریئل ایم سی وی ٹی کی عارضی ترسیل کا وقت اپریل 2023 جبکہ سوک آر ایس 1.5 ایل ایل سی وی ٹی کی عارضی ترسیل کا وقت بھی اپریل 2023 بتایا جا رہا ہے۔مارچ میں جب ہونڈا نے قیمتوں پر نظر ثانی کا اعلان کیا تھا کہ اس وقت روپے کی

قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 182 کی سطح کے قریب تھی۔ایک ماہ بعد روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 186 تک کمزور ہو گیا جو 181.55 تک آنے سے پہلے 188 کو بھی پار کر چکا تھا، تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کی قدر میں 2.2 فیصد کمی ہوئی ہے،پاکستان میں کئی سالوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…