امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

28  اپریل‬‮  2022

کراچی(آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جس کے بعد پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 35روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 185.35روپے سے بڑھ کر185.70روپے

اور قیمت فروخت 185.45روپے سے بڑھ کر185.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 185.20روپے سے بڑھ کر185.50روپے اور قیمت فروخت185.80روپے سے بڑھ کر186.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے گھٹ کر194روپے اور قیمت فروخت 198روپے سے گھٹ کر197روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231.80روپے سے بڑھ کر 233روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر237روپے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی مندی کا تسلسل رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 283پوائنٹس کمی کے بعد تین نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا، مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کے حجم میں 56ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی،تاہم کاروباری حجم22کروڑ حصص کی سطح سے بڑھ کر32کروڑ حصص کی سطح پر آگیا جس کی مالیت 9ارب29کروڑ روپے رہی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا،گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس283پوائنٹس کمی سے 45533پوائنٹس سے گھٹ کر 45249پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس 112پوائنٹس کمی سے

17427پوائنٹس سے گر کر 17314اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 225پوائنٹس کمی سے 31000پوائنٹس سے کم ہوکر 30774پوائنٹس پر بند ہوا،گزشتہ روز مجموعی طور پر 340کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 93کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،233کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا،مارکیٹ میں مندی کے باعث مجموعی سرمایہ کا حجم56ارب روپے

سے زائد کی کمی سے 75کھرب75ارب روپے کی سطح سے گھٹ کر 75کھرب19ارب روپے کی سطح پر آگیا،گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران لوٹے کیمیکل،جی تھی ٹیکنالوجیز،ہم نیٹ ورک،ورلڈ کال ٹیلی کا،،پی ٹی سی ایل،کے الیکٹرک،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،سینرجیکو پاک اور پاک الیکٹرون کے سودے نمایاں رہے،نیسلے پاکستان اور سفائر فائبر پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیاجبکہ پاک ٹوبیکو اور رفحان میعظ کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…