ڈرون کیمرے سے زخمی آصفہ بھٹو نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

5  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے ہسپتال سے اپنی کچھ تصاویر جاری کی ہیں۔آصفہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہیں بروقت طبی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے،

ڈاکٹر محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ مجھے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔انہوں نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔بہن کی صحت کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور زخم پر ٹانکے لگوانے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ کے دوران قیادت کے ٹرک پر کیمرا ڈرون سیدھا آصفہ سے ٹکرایا جس سے انہیں گہرے زخم آئے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ آصفہ ہسپتال سے آگئی ہیں تاہم زخم بھرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،اب وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔دوسری جانب حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ڈرون کیمرہ پکڑلیا۔ذرائع کے مطابق عوامی مارچ میں پولیس اور پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ڈرون کیمرہ چلانے سے روک دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں، آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لیکر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…